آئی جی پنجاب کی کھلی کچہری ‘زیرالتوا کیسزفوری نمٹانے کا حکم 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کےلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔ شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ اور انصاف کی بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن میں دانستہ تاخیر کے ذمہ داران خود کو جواب طلبی کیلئے تیار رکھیں۔ پولیس ملازمین کو پیشہ ورانہ امور سے متعلقہ مسائل کا بلا تاخیر ازالہ سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے، ملازمین کی ویلفیئر، جزا و سزا، ٹرانسفر پوسٹنگ اور ٹریننگ سے متعلقہ امور پر میرٹ کے مطابق فوری فیصلے کئے جائیں۔ زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹا کر ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن