محکمہ سماجی بہبود غریب و متوسط طبقے کی نمائندگی کرتا ہے:مدثر ریاض ملک


لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود غریب و متوسط طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔ سب افسران کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ محکمہ میں نوجوان آفیسرز کی شمولیت سے انسانیت کی خدمت بہتر انداز میں کی جا سکے گی۔ انہوںنے ان خیالات کااظہارمحکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والے سوشل ویلفیئر آفیسرز کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب کے اختتام پر افسران میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن