لاہور (نیوز رپورٹر) روہی بحالی تحریک پرانا کاہنہ تا صوا آصل روہی نالہ سے قبضہ واگزار کروانے کیلئے صدر روہی نالہ بحالی مفتی عبدالحفیظ کی قیادت میں لاہور پریس کلب احتجاجی مظاہرہ۔ اس موقع پر چیئرمین مولانا احمد قادری بانی‘ جنرل سیکرٹری افتخار نتھی‘ مولانا خلیل راﺅ ناصر موجود تھے۔ صدر مفتی عبدالحفیظ‘ جنرل سیکرٹری افتخار نتھی نے کہا ہے کہ گورنر‘ وزیراعلیٰ‘ وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم 14 جولائی بروز جمعہ شام 5 بجے وزیراعظم ہاﺅس ماڈل ٹاﺅن میں احتجاج کریں گے۔