سرداربہادرخاں کی قیادت مسلم لیگ ن لیبر ونگ ، سول سوسائٹی وفد کادورہ جناح ہاو¿س 

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب اور سول سوسائٹی کے وفود کا جناح ہاوس کا دورہ کیا۔ جناح ہاﺅس اور سرکاری و نجی املاک پر حملہ میں ملوث سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وفد نے جناح کی تصاویر کے سامنے پھولوں کے گل دستے رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں بھی اپنے خیالات قلم بند کیے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے رہنماﺅں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر سانحہ 9 مئی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو کام دشمن آج تک نہ کرسکا وہ ملک دشمن کالی بھیڑوں نے کر دکھایا۔ اس شرمناک واقعہ سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔ سانحہ 9 مئی ملک اور قوم کیخلاف سیاسی دہشت گردی کا گھناﺅنا منصوبہ تھا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پنجاب چوہدری سجاد نے کہا کہ فوجی تنصیبات اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ چوہدری تنویر نثار گجر ، رانا ذوالفقار علی ، نجم الحسن ، سردار بہادر ، وسیم گلشن ، ثاقب لطیف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سازشی بے نقاب ہوچکے ہیں۔ 2 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ چیف جسٹس انہیں سخت سزا دیکر قوم کے سامنے مثال قائم کریں تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناﺅنی حرکت کرنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچے ۔ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اپنے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...