کابل (این این آئی)طالبان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تیل نکالنا شروع کردیا ہے۔ طالبان حکومت کی کان کنی اور پٹرولیم کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ چین کی مدد سے شمالی افغانستان کے صوبہ سربل کے آمو دریا کے علاقے میں قشقری آئل فیلڈ کے کنووں سے تیل نکالنا شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک چینی ٹھیکیدار کمپنی کی مدد سے افغانستان میں تیل نکالنے کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے طالبان حکومت میں کان کنی اور پٹرولیم کے وزیر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ اس علاقے میں کنوں سے نکالے جانے والے تیل کی مقدار مستقبل قریب میں تقریبا 100 ٹن یومیہ تک پہنچ جائے گا۔دلاور نے کہا اس خطے سے تیل نکالنے کا آغاز افغانستان کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
مستقبل قریب میں یومیہ 100 ٹن تیل نکالنا شروع کردینگے،طالبان وزیر
Jul 13, 2023