خان بہادر گلشن پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری مقرر 


لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے مسلم لیگ لیبرونگ لاہور میں فعال خدمات پر خان بہادر گلشن کو پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ لاہور کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا۔انہوں نے مسلم لیگ ہاو¿س میں منعقدہ ایک تقریب میں محمد اشرف چوہدری کے ہمراہ خان بہادر گلشن کو ان کی لیبرونگ لاہور نامزدگی کا نوٹیفکیشن دیا۔ محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب نے خان بہادر گلشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن