پرویز الہٰی کی رہائی روبکار پر اعتراض: کیمپ جیل سپرنٹنڈنٹ ‘ ڈپٹی کو شوکاز نوٹس


لاہور (نامہ نگار) اینٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج علی رضا اعوان نے پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس میں سابق وزیر اعلی پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام کے اعتراض عائد کرنے پر کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او اینٹی کرپشن رضوان نواز کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ جیل حکام نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست اینٹی کرپشن کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا وضاحت کی جائے، عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سی ای او اینٹی کرپشن کو عدالت طلب کر لیا۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا آپ نے روبکار جاری ہونے کے باجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا وضاحت کریں، واضح رہے اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ سے مشروط کیا تھا۔
پرویز الٰہی روبکار

ای پیپر دی نیشن