اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور وہ انسانی حقوق کی بات کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی کا ریکارڈ اسرائیل کے علاوہ اور کسی ملک کا نہیں۔ اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر بمباری کی جس میں بچے بھی شہید ہوئے۔ سب سے زیادہ انسانی حقوق پامال کرنے والا اسرائیل پاکستان میں انسانی حقوق کی بات کر رہا ہے۔ اسرائیل 9 مئی کے مجرموں کے حق میں باتیں کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیل نے انسانی حقوق کی پامالی کا ریکارڈ قائم کیا۔ 9 مئی کے ملزموں کو سزا ملے گی۔
مصدق ملک
انسانی حقوق کی پامالی، اسرائیل اپنے گریبان میں جھانکے: مصدق ملک
Jul 13, 2023