اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد میں فلائی اوور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ کہو فلائی اوور تکیمل کو پہنچ رہا ہے۔ چند دن میں وزیراعظم افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم نے 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت میں کسی کو ناراض ہونے کا موقع نہیں دیا۔ وزیراعظم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ تکبر اور غرور کی سیاست سرنگوں ہوئی۔ کوششیں ہوتی رہیں کہ ملک کسی طرح ڈیفالٹ کر جائے۔ آئی ایم ایف نے ٹف ٹائم دیا۔ اس میں بھی وزیراعظم سرخرو ہوئے۔ ایک سال کا عرصہ تھا‘ مسائل بے پناہ تھے۔ دریں اثناءوزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے سپیشل سنٹرل کورٹ لاہور کے منی لانڈرنگ کیس میں فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سید علی مرضیٰ‘ سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر‘ ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ‘ سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سابق حکومت اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے انتقامی اور فاشسٹ رویہ کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کس طرح سرکاری افسران کو دباﺅ کا شکار کرکے جھوٹے مقدمے قائم کئے گئے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ژوب کینٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جانوں کی قربانی دیکر بڑی تباہی سے بچایا‘ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہمارے جوانوں کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پوری قوم کو شہداءاور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
رانا ثنائ
تکبر کی سیاست سرنگوں ، بے پناہ مسائل کے باوجود وزیراعظم سرخرو : رانا ثنا
Jul 13, 2023