اسلام آباد (خبرنگار) نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں لیگی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معیشت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے، پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی قابل فخر اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے۔
نوازشریف