لاہور (نیٹ نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار، شاعر اور مضمون نگار میلان کنڈیرا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میلان کنڈیرا لائبریری کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بدقسمتی سے میلان کنڈیرا کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد پیرس میں اپنے گھر انتقال کر گئے۔ ناول نگار، شاعر اور مضمون نگار میلان کنڈیرا 1975ءمیں کمیونسٹ حکمرانی والے چیکوسلواکیہ سے نکلنے کے بعد فرانس میں مقیم تھے۔ میلان کنڈیرا انسانی حالت سے نمٹنے والے تاریک اشتعال انگیز کیلئے ناولوں کیلئے جانے جاتے تھے اور اختلاف رائے کی وجہ سے چیکوسلواکیہ کی قومیت چھیننے کے تجربے کی عکاسی کرتے تھے۔ کنڈیرا یکم اپریل 1929ءکو پیدا ہوئے جنہوں نے ادبی سائنس اور پھر یونیورسٹی میں سکرین رائٹنگ کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے پراگ جانے سے پہلے برنو میں سیکنڈری سکول کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے فرانسیسی شاعر گوئلام کے کتابوں کا ترجمہ کیا اور شاعری لکھی جس میں نیز مختصر کہانیاں بھی شامل ہیں۔ ان کا کامیاب ناول دی جوک ایک نوجوان کے بارے میں جو یونیورسٹی اور کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے ایک غلط سوچ پر مبنی مذاق پر نکال دیا گیا تھا جو کہ 1967ءمیں شائع ہوا تھا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار میلان کنڈیرا انتقال کر گئے
Jul 13, 2023