سینئر اخبار فروش افتخاراحمد عباسی کی یاد میں دعائیہ تقریب، خراج تحسین پیش

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپو رٹر سے )اخبارفروش یونین راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری وصوبائی صدرآل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن(پنجاب) عقیل احمد عباسی نے راولپنڈی کے سینئر اخبار فروش رہنما افتخاراحمد عباسی مرحوم کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی خوبصورت کردار کے مالک تھے اورانہوں نے اخبار فروش یونین وہراخبار فروش کے ساتھ ہمیشہ محبت کا رشتہ قائم رکھا،انکی خدمات پر انہیں جسقدر بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے،عقیل عباسی اخبارفروش یونین راولپنڈی کے زیر اہتمام اخبار مارکیٹ راولپنڈی میں افتخار عباسی مرحوم کی یاد میں منعقدہ ریفرنس اوردعائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، صدراخبارفروش یونین راولپنڈی شفیق احمدستی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شرافت عباسی،پریس سیکرٹری وحیدمحمود،فنانس سیکرٹری غفارستی۔سینئر اخبار فروش رہنماں نزاکت عباسی، مشتاق احمد عباسی،حنیف عباسی،عتیق ستی،نمبردار شہزاد عباسی سمیت کثیر تعداد میں اخبار فروش برادری نے شرکت کی، عقیل عباسی نے اخباری صنعت کو درپیش موجوہ بحران کے حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت سمیت پوری قوم بحرانوں کاشکار ضرور ہے مگرمایوس نہیں کیونکہ مایوسی گناہ ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی تما م ترتیزی وترقی اپنی جگہ مگر لکھے حرف کی ایک اپنی حرمت ہے اورلکھے حروف کا اعزازصرف اخباری صنعت کوہی حاصل ہے۔،موجودہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، وزیر اطلاعات وسیکرٹری اطلاعات اخباری صنعت کے اس اہم ترین کل پرزے اخبار فروش کو صحافیوں،پریس ورکرز کیلئے دیئے گئے پیکیجز میں انکا جائز مقام دلوانے میں تاریخ ساز کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن