پولیس کا سرچ آپریشن ،111گھروں، 10دوکانیں ، 332افراد کو چیک کیا


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 3ملزمان گرفتار کرلئے تھانہ سٹی نے فوارہ چوک،موتی بازار اورمورگاہ پولیس نے شہرون کالونی میں سرچ آپریشنز کیے،تھانہ سٹی پولیس نے سرچ آپریشنزکے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیو الے 03افراد فرحان،شاہد اوراظہر کو گرفتارکرلیا، سرچ آپریشنز کے دوران ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس،لیڈی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز کے دوران 111گھروں، 35کرایہ داروں کے کرایہ کوائف، 10دوکانیں اورمجموعی طورپر 332افراد کو چیک کیا گیا،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن