فاٹا یونیورسٹی کا قیام قبائلی علاقوں کی نوجوان نسل کےلئے تحفہ ہے، جیمز اقبال

Jul 13, 2023


اسلام آباد (نا مہ نگار)جمعیت علما اسلام (ف)کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی صدر مینارٹیز پارلیمنٹیرینز فورم پاکستان جیمز اقبال نے کہا ہے کہ فاٹا یونیورسٹی کا قیام قبائلی علاقوں کی نوجوان نسل کے لئے تحفہ ہے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر امن ،ترقی و خوشحالی آئے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا یونیورسٹی کا نام قبائلی عمائدین کی مشاورت سے فی الفور تبدیل کیا جائے ۔ قبائلی عمائدین کویونیورسٹی کے قیام پر مبارکباد دیتا ہوئے انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ کے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپس کی تقسیم حکومت کا احسن اقدام ہےدنیا جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہو کر آگے بڑھ رہی ہے۔ ہمیں بھی اپنی نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے تعلیم امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپس اور تعلیمی وظائف ایک مفید اور کارآمد تجربہ ہے جس کے بہت دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں اور آئندہ بھی اس سے پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا ۔
انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپس سمیت تعلیم و ہنر کی آگاہی میں خیبر پختونخواہ کے طلبہ و طالبات کو زیادہ حصہ دیں تاکہ تعلیم سے ان جگنوں کو روشن ہو کر دنیا میں اپن انور پھیلانے کا موقع مل سکے۔

مزیدخبریں