اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شادی کے معاملے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے والدہ کو قتل کر دیا گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق اور لڑائی جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،تھانہ ترنول کو طیب نے بتایا کہ محلہ چو ہدریاں میں بھائی سہیل نے والدہ نور بی بی کو کہا کہ میری پسند کی شادی کے معاملے میں کیا فیصلہ کیا ہے اس بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور بھائی نے والدہ پر فائرنگ کردی جس سے والدہ شدید زخمی ہو گئیں اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں تھانہ سنبل کو ثمیر علی نے باتیا کہ اظہر وغیرہ گھر کے سامنے سے مٹی اٹھا رہے تھے جن کو منع کیا تو حملہ کرکے زخمی کر دیا،تھانہ کورال کے علاقے گلبرگ پل کے قریب تیز رفتار گاڑیIDS-3309جسے وقاص رشید چلا رہا تھا نے سڑک کراس کرتے47سالہ نامعلوم شخص کوکچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا گاڑی والا فرار ہو گیا۔
ترنول،شادی کے معاملہ پر تلخ کلامی،بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل
Jul 13, 2023