اسلام آباد(نامہ نگار) ٹیلی نار پاکستان نے بڑے پیمانے پر صارفین کو قابل استطاعت سمارٹ فون فنانسنگ حل پیش کرنے کیلئے پاکستان کے بڑے سمارٹ فون فنانسنگ پلیٹ فارم قسط پے کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ تقریب میں عرفان وہاب خان، سی ای او ٹیلی نار پاکستان، آصف جعفری، سی ای او قسط پے جولیان گورمین، ہیڈ آف اے پیک ریجن، جی ایس ایم اے کنٹری لیڈ، سائرہ فیصل، جینٹ وائٹ، ہیڈ آف پبلک پالیسی اے پیک جی ایس ایم اے نے تقریب میں ورچوئلی شرکت کی۔اس شراکت داری کا مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق سمارٹ فون انسٹالمنٹ پلانز کا اجرا ءہے۔
جسے بلخصوص پاکستان میں ٹیلی نار کے وسیع کسٹمر بیس کیلئے تیار کیا گیا۔
۔۔۔۔
ٹیلی نار پاکستان اور قسط پے کے درمیان سمارٹ فنانسنگ کے فروغ کیلئے شراکت داری
Jul 13, 2023