آئی سیکٹرز میں 127گٹروںپر ڈھکنے نہ ہونا سی ڈی اے کی غفلت ہے،میاں اسلم

اسلام آباد (نا مہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے آئی ٹین فور میں باپ اور بیٹے کی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو نے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے کے ذمے داران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے متعلقہ فر د کو گر فتار کیا جا ئے ،انھوں نے کہا آئی سیکٹرز میں 127گٹروںپر ڈھکنے نہیں ہیں جو کہ سی ڈی اے کی لاپروائی اور بد ترین پیشہ ورانہ غفلت ہے ، جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جا نوں کا نقصان ہوا ہے ، اس سے قبل بھی آئی ٹین میں اس قسم کے واقعات ہو چکے ہیں مگر سی ڈی اے کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ، میاں محمد اسلم نے ہم چیئر مین سی ڈی اے کو متنبہ کرتے ہیں کہ شہر میں مو جو د تمام کھلے گٹروں پر ڈھکن لگائے جا ئیں تاکہ آئندہ اس قسم کے دلخراش واقعات رونما نہ ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاں بحق ہو نے والے باپ بیٹے کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آئی جے پی روڈ پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، تحریک انصاف کے رہنمامرتضی ستی اور دیگر رہنمابھی مو جو د تھے ۔
محمد کاشف چوہدری نے کہا پولیس کی راویتی بے حسی قابل افسوس ہے واقعہ کو ہو ئے ایک دن گزر گیا ہے مگر ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی بلکہ لواحقین کو ڈرا کر ایف آئی آر میںتبدیلی کی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔

ای پیپر دی نیشن