اے سی کلر سیداں کا نہری پانی کی سہولت دئیے بغیر آبیانہ وصول کرنے کا نوٹس

Jul 13, 2023


کلر سیداں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کلر سیداں کی حدود میں قائم پھلینہ ڈیم کے رہائشیوں کو نہری پانی کی سہولت دئیے بغیر آبیانہ وصول کرنے کا نوٹس لے لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کے نوٹس میں آنے کے بعد انہوں نے تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ پٹواری سے موقع پر جا کر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما و سابق رکن بلدیہ جنید بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ 10/15 برس قبل مقامی زمینداروں کا 400/500کنال پر مشتمل رقبہ ایکوائر کیا گیا تھا اور پھلینہ ڈیم کی تعمیر کے موقع پر کلر سیداں کے متاثرین کو پانی فراہم کرنے کیلئے جو پائپ لائنیں پھلینہ ڈیم سے نہر میں بچھائی گئی تھیں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے متاثرین علاقہ نہری پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔

مزیدخبریں