سوہاوہ ( نامہ نگار) تحصیل صدر مقام سوہاوہ گزشتہ 38سال سے تحصیل صدر مقام کی حیثیت حاصل کر چکی ہے ۔ آج شہر سوہاوہ کی حالت انتہائی دگر گوں ہے ۔ سوہاوہ شہر کے تفریح پارک ، کھوکہ سٹینڈ بن گئے ہیں ، شہر بھر میں کل چار پارک ہیں جو سارے کے سارے کھوکہ والوں کے قبضے میں جا چکے ہیں ، اس قبضہ کے عوض تحصیل ایڈمنسٹریشن سوہاوہ بھتہ حاصل کرتی ہے ۔ اسی طرح جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کار پارکنگ ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کے قبضہ میں دکھائی دیتی ہے ۔ موسمی اعتبار سے مون سون کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے سوہاوہ شہر بھر میں موجود پانی کی نکاسی کے نالے گندگی سے اٹے ہیں اور فلتھ ڈپو کا نقشہ کھلے عام پیش کر رہے ہیں ۔تحصیل سوہاوہ کے شہریوں کا چوتھا بڑا مسئلہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ پر کار پارکنگ بن چکی ہے ۔ اس بیان بالا صورت حال کی ذمہ دار تحصیل ایڈ منسٹریشن سوہاوہ اور سی ای او ہیں ، ماہانہ بھتہ خوری کا کا روبار کھلے عام جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جہلم بھی خاموش تماشائی بنی ہے ۔