جہلم(نامہ نگار)ضلع جہلم کی معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت چوہدری فراز حسین نے جہلم جی ٹی روڈ گیس سلنڈر دھماکے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ المناک واقع ہے، جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔ معصوم افراد لقمہ اجل بن گئے جس پر ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حادثے کی انکوائری کر وائی جائے غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افراد کا تعین کیا جائے ۔جان بحق اور زخمیوں کی مالی مدد کی جائے ہوٹل متاثرین وہ لوگ ہیں جن کا تعلق سفید پوش اور غریب گھرانوں سے ہے حکومت کو جان بحق اور زخمیوں کی زیادہ سے زیادہ مالی مدد کرنی چاہیے تاکہ متاثرین کے لواحقین باوقار انداز میں اپنے گھروں کے معاملات زندگی جاری رکھ سکےں فوری طور پر انکوائری کی جائے اور متعلقہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔