نیو مری (نامہ نگار)نیو مری اور گردونواخ میں درختوں کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی، محکمہ جنگلات کے ملازمین اپنے پیسے کمانے میں مصروف عمل ہیں۔ محکمہ جنگلات کا عملہ مافیہ کے ساتھ مل کر جنگلات کو سہرا میں تبدیل کرنے کا خواہشمند نظر اتے ہیں۔ نیو مری کے 37 38 نمبر میں چنگل لکڑی چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافے سے جہاں قدرتی حسن کو تباہ کیا جا رہا ہے وہاں قیمتی لکڑی کو اپنی جیب کی تسکین کے لیئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ محکمہ جنگلات کا عملہ لکڑی بلیک کرنے لیئے سر تن کی بازی لگانے میں مصروف ہیں۔ پورا سال سیاحوں کی بڑی تعداد سر سبز درختوں کو دیکھنے دور دراز سے مری تو پہنچتی ہے لیکن سر سبز درختوں کی کٹائی کا سن کر انکی انکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ مری کے قیمتی درختوں کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے سے محکمہ جنگلات کا عملہ جند ٹکے کو کما لیتا ہے لیکن مری کی آنے والی نسلوں کےلئیے موت کا سامان کر جاتا ہے ہے۔ ہر سال ایک محسوس ایجنڈے کے تحت مری کے جنگلات میں آگ لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے تاکہ درختوں کی کٹائی کے شواہد کو طلف کیا جاسکے
نیو مری اور گردونواخ میں درختوں کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی
Jul 13, 2023