لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے نگلیریا کی وباء کے حوالے سے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا دورہ کیا اور نگلیریا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر کا معائنہ کیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے موقع پر پول کے پانی کے ٹیسٹ کرائے جو بالکل کلیئر آئے، اس موقع پر سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی، انچارج پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس عامر شاہ، پرونشل کوچ سوئمنگ رفیع الزمان بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس نگلیریا کی وباء سے مکمل طور پر محفوظ ہے۔