لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں حمزہ الیاس نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔حمزہ الیاس نے پہلے میچ میں عراق کے عمر الفہدل کو شکست دی۔ پاکستانی کیوئسٹ نے بیسٹ آف 5 مقابلہ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔حمزہ کی جیت کا سکو50-64، 39-73 اور 8-76 رہا۔ حمزہ اپنا دوسرا میچ بھارت کے آراوو سنچیتی سے کھیلیں گے۔