بابر اعظم، سعود شکیل، شان مسعود کی نصف سنچریاں ، وارم اپ میچ ڈرا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ دوسرے دن کے کھیل میں بابراعظم کے 79 اور سعود شکیل کے 61 رنز۔پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان ہمبنٹوٹا کے مہندرا راجہ پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا گیا دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا۔جب کھیل ختم ہوا تو میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 88 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اوشادا فرنینڈو 6 رنز بناسکے۔نووانیدو فرنینڈو31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔گرنے والی ان چار میں سے دو وکٹیں سلمان علی آغا نے حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 342رنز بنائے جس کی خاص بات شان مسعود کے 83 ‘بابراعظم کے 79اور سعود شکیل کے61  رنز تھے۔میچ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے 160رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی۔بابراعظم نے جو14 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ایک بار پھر اپنی ورلڈ کلاس کے مطابق بیٹنگ کی اور وہ  113  گیندوں پر 79  رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں ایک چھکا اور سات چوکے شامل تھے۔سعود شکیل نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے86گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ وہ بھی ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔بعد میں آنے والے بیٹرز میں سرفراز احمد 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سلمان علی آغا‘ محمد رضوان اور محمد حریرہ بارہ بارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کی طرف سے لکشیاتھا مانا سنگھے نے82  رنز دے کر  4 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ الیون پہلی اننگز میں196 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں اوشادا فرنینڈو کی سنچری قابل ذکر تھی۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے تین تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔اب پاکستانی کرکٹ ٹیم اتوار سے گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...