لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اپنی اپنی‘ یہ مونس الٰہی کا فیصلہ تھا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاملات بہتر ہو گئے ہیں۔ ہم نے وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں دیا۔ ہم سے کوئی نام نہیں مانگا گیا اور نہ ہی مشاورت ہوئی۔ استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ گجرات میں ق لیگ کے علاوہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ووٹ بنک ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ ہمیں جوائن کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سٹی یوتھ ونگ گجرات کا صدر ق لیگ میں شامل ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ ن سے 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ شہباز شریف سے ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اٹھایا تھا۔ شجاعت کے ساتھ میں بھی پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاؤں گا۔ گجرات سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا۔ مونس الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہے تو اپنی جماعت بنا لیں۔ ہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں سے مل کر چلیں گے۔
ن لیگ سے 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کریں گے: چودھری شافع
Jul 13, 2023