وفاقی اکائیوں کے اتفاق رائے سے قومی نصاب کی تیاری کا عمل مکمل: رانا تنویر

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے ملک میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے تمام وفاقی اکائیوں کے اتفاق رائے سے قومی نصاب کی تیاری کا عمل مکمل کیا ہے۔ درسی کتب بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ضرورت مند طلباء کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ گزشتہ روز  یہاں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج ہم اس تعلیمی شعبے کے لئے جن اقدامات کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم فنڈ برائے تعلیم کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، ضرورت مند طلباء کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ مستحق طلباء کو مالی رکاوٹوں پر قابو پانے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن