بی آئی ایس پی کے تحت بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری

Jul 13, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی سال 23-2022ء کی بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادئیگی جاری ہے اور اب تک 72 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں 65 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ  گھرانوں کو 9000 روپے فی خاندان ادا کئے جا رہے ہیں۔  پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ بینظیر کفالت کے علاوہ  رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو بھی بینظیر  تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں، تاہم تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔

مزیدخبریں