ایس پی کا تبادلہ ہو گیا تو رہائش گاہ خالی کیوں نہیں کر رہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے اسلام آباد سے کوئٹہ ٹرانسفر ہونے والے ایس پی سمیع اللہ ملک کی سرکاری رہائش گاہ منسوخی سے متعلق پولیس ہیڈکوارٹرز احکامات کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ ایس پی کا تبادلہ ہو گیا تو اسلام آباد کی رہائش گاہ خالی کیوں نہیں کر رہے؟، لاہور، کوئٹہ میں تبادلہ ہو جاتا ہے گھر اسلام آباد میں رکھا ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھی گھر خالی نہیں کرے گا تو نئے آنے والوں کو کہاں سے دیں گے؟، سمیع اللہ کی جگہ جو ایس پی آیا ہے وہ گھر نہیں لے گا؟۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...