اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ جو ریکارڈ آپ نے لگایا اس کے مطابق تو شیریں مزاری کا نام موجود نہیں، جس پر درخواست گزار وکیل نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 172 رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ آپکو کیسے معلوم ہوا کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا؟۔
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں؟ آگاہ کریں: عدالت
Jul 13, 2023