سٹیٹ بنک نے مختلف مدت کیلئے سینکڑوں ارب کے ٹی بلز فروخت کر دیئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے 663 ارب مالیت کے ٹی بلز 13 روزہ نیلامی میں فروخت کئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے 403 ارب مالیت کے بلز بھیجے گئے۔ تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 80 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 22.799 فیصد رہی۔ نیلامی میں 6 ماہ کے 18 ارب مالیت کے بلز بیچے گئے۔ چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 99 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 22.98 فیصد رہی۔ حکومت نے 240 ارب مالیت کے 12 ماہ کے بلز بیچے۔ بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 99 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 22.98 فیصد رہی۔ 

ای پیپر دی نیشن