پہلے ہوائی اڈے کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے خدمات کی فراہمی تیز کی جائے: وزیر خزانہ

Jul 13, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کو آئوٹ سورس کرنے سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی جہانزیب خان،ہوا بازی کے حکام ، آئی ایف سی کی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ آئی ایف سی کی ٹیم کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے نظام الاوقات کے ساتھ تیز رفتار بنیادوں پر روڈ میپ طے کرنے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کی ہدایت کی تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا کر ملک کے پہلے ہوائی اڈے کو آئوٹ سورس کیا جا سکے۔

مزیدخبریں