اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم شہدائے کشمیر، پر پیغام میں کہا کہ میں 92 ویں یوم شہدائے کشمیر پر اْن 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے 1931ء میں ڈوگرہ فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کا سامنا کرتے ہوئے عظیم قربانی دی ۔ اس افسوسناک دن پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ 1931ء کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث افسوس ہے کہ کشمیری آج بھی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ آج بھی 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج جموں و کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے کشمیری عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔
شہدائے کشمیر کی قربانی کو خراج عقیدت تحسین کرتے ہیں: صدر
Jul 13, 2023