میانوالی (نامہ نگار) نواحی علاقہ ماڑی انڈس پھاٹک کے نزدیک معذور شہری ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔ کیماڑی انڈس کا رہائشی امیر افضل ذہنی و جسمانی معذور شخص ماڑی ریلوے پھاٹک کے نزدیک ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کالاباغ پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔