مرض کی شناخت کرنے والا ’لولی پاپ‘ ایجاد

واشنگٹن (نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے لولی پاپ میں تھوڑی سی ترمیم کر کے اسے منہ اور سانس کے امراض کی شناخت کرنے والے ایک معتبر آلے میں تبدیل کر دیا ہے۔ کئی امراض کی شناخت میں حلق کی گہرائی میں سے لعاب کے نمونے درکار ہوتے ہیں۔ اس عمل سے بچے دور بھاگتے ہیں۔ اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے جامعہ واشنگٹن کے سائنسدانوں نے ایک برقی آلہ بنایا ہے جس پر کوائل نما ابھار ہیں۔ اس کی دوسری جانب لالی پاپ کی ٹافی چپکائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن