نیویارک (نیٹ نیوز) جیمز ویب کی جانب سے تصاویر کھینچنے کے سلسلے کو ایک سال مکمل ہونے پر ناسا کی جانب سے اب تک کی ایک بہترین تصویر اور ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ اس تصویر میں سورج جیسے ستاروں کو جنم لیتے دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں 50 ننھے ستاروں کو ایک سال میں دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر اور ویڈیو زمین سے 390 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع مقام کی ہے۔ خلاء کا یہ حصہ گیسوں اور گرد سے جگمگا رہا ہے جوکہ مزید ستاروں کے آغاز کی جانب اشارہ ہے۔