اے پی اے ورکنگ گروپ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹ رہا ،سیف اللہ ابڑو

اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے تہران، ایران میں اے پی اے ورکنگ گروپ سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مسائل سے نمٹنے اور ایشیائی انضمام کو فروغ دینے کیلئے اے پی اے کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اپنے خطاب میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کوڈ-اور موسمیاتی تبدیلی سے درپیش چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اے پی اے کے اراکین کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے امن کے فروغ کیلئے پارلیمنٹ کے کردار پر روشنی ڈالی اور اے پی اے اور دیگر سرکاری تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی تجویز پیش کی انہوں نے قومی قانون سازی اور عوامی پالیسی کے ذریعے اے پی اے کے مقاصد کو نافذ کرنے میں معلومات تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مالیاتی استحکام اور ایشیائی ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام پر بھی زور دیا سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اے پی اے اصلاحات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اے پی اے کو ایشیا کی بااثر آواز بنانے کے لیے شرکا کے درمیان نتیجہ خیز گفتگو کی حوصلہ افزائی کی۔

ای پیپر دی نیشن