گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار نے خریداری کیلئے آنے افراد بالخصوص خواتین کو سخت ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے بھکاریوں کی یہ ٹولیاںعلی الصبح بازار میں پہنچ جاتی ہے اور خریداری کیلئے آنے والوں کا راستہ روک کر بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں بھیک نہ ملنے کی صورت میں یہ شہریوں کا کافی دیر تک پیچھا جاری رکھتے ہیں اور انہیں ذہنی کوفت میں مبتلا کئے رکھتے ہیں بالخصوص خواتین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف فوری ایکشن لے اور شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائے۔