غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کو اشتہارات دینے ، پلاٹس بیچنے کی اجازت نہیں،لیاقت علی چٹھہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں ہاسنگ سکیموں میں سیکورٹی کے معاملات کے حوالے سے کمشنر آفس کانفرنس روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی ، ڈائریکٹر جنر آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ اور دیگر افسران اور ہاوسنگ سکیموں کے مالکان شریک تھے۔کمشنر راولپنڈی نے سوسائٹیز مالکان کو این او سی کے حصول کیلئے فوری طور پر کاغذات مکمل کرنے کی اور این او سی کے حصول کے بغیر تشہیر اور فائلوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 70 ہاوسنگ سکیمز منظور شدہ ہیں، باقی تمام غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کو اشتہارات دینے اور پلاٹس کو بیچنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ہاوسنگ سکیموں مالکان قانون کوپیروی کریں اور قانون کے مطابق درخواستیں جمع کروائیں۔ ہاوسنگ سکیموں کو جلد منظور کر لیا جائے گا۔ ،سی پی او  راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے اپنے خطاب میں ہاوسنگ سکیموں کے مالکان کو متنبی کیا کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کے زور پر قبضہ اور غیر قانونی گارڈز رکھنے کی اجازت نہیں، سیکورٹی گارڈز کے بجائے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ جن ہاوسنگ سکیموں کے مالکان نے قانونی کاغذات پورے کیے ہیں انہیں پراسس دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن