اسلام آباد(نا مہ نگار)خزانہ انٹرپرائز نے ہو اوے کے اشتراک سے پہلی فن ٹیک اور نیشنل کلاوڈ سروسز کا آغازکردیا۔ پلانیٹ این گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین ندیم حسین نے ہواوے مینجمنٹ اور خزانہ ٹیم کو اس کامیاب کلاوڈ لانچ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ اگر ڈیجیٹل پاکستان چاہتے ہیں تو ڈیٹا کو کسی جگہ یا تو فزیکل اسٹوریج یا کلاوڈ پر اسٹور کرنے کی ضرورت ہے،ہواوے کلاوڈ سب سے بہترین کلاوڈ سروس فراہم کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر چیئرمین خزانہ انٹرپرائز باب دین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ٹیک انڈسٹری خا ص طور پر خزانہ اور ہواوے کلاوڈ ٹیم کو اس کا میابی پر مبارکباد پیش کر تا ہو ں جس کی جہ سے پا کستا ن میں ریگولیٹرز کی طرف سے کلاوڈ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سازگا رما حول فراہم ہو گا ۔سی ای اوہواوے کلاوڈ پاکستان شہزاد رشید نے دونوں ٹیمو ں کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ آنے والا وقت بینکوں کے کام کرنے کے طریقے کو مکمل طور پر بدل دے گا۔ چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہا ہے۔ ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سٹیٹ بینک کلاوڈ سروسز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کے لیے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔ آخر میں سی ای او خزانہ انٹرپرائزندیم خان نے کہا کہ خزانہ نیشنل کلاوڈ سروسز کاروباری اداروں اور پبلک سیکٹر کی تنظیموں کیلیے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کیلئے مضبوط اور محفوظ انفراسٹرکچر فراہم کرے گا۔
خزانہ انٹرپرائز نے ہو اوے کے اشتراک سے پہلی فن ٹیک اور نیشنل کلاوڈ سروسز کا آغازکردیا
Jul 13, 2023