محرم میں اختلافی مسائل سے پرہیز،اتحادو یگانگت سے استقبال کیا جائے، اظہار بخاری

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)محرم الحرام مین قیام امن و امان کے سلسلہ میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ ماہ محرم کا استقبال اتحادو یگانگت اور محبت کے ساتھ کیا جائے، ماہ محرم میں اختلافی مسائل سے پرہیز کیا جائے، محرم الحرام کی تقریبات کی نسبت نواسہ رسول ؐسے ہے اس لئے ان تقریبات کے پرْامن انعقاد کے حصول کے لئے انتظامیہ اور شہریوں کا باہمی اتفاق و اتحاد ضروری ہے، محرم الحرام میں قیام امن و امان کیلئے کوئی سُستی برداشت نہیں کی جائیگی ، اظہار بخاری نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ماہ محرم میں تمام مکاتب فکر کے علماء و ذاکرین ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کا احترام کریں ، ممبر و محراب سے امن کی خوشبو کو عام کریں۔

ای پیپر دی نیشن