سیشن کورٹ لاہور:مخالفین کی فائرنگ ،پیشی پرآئی خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

سیشن کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کے بعد احاطہ عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق خاتون اور مرد کی لاشوں کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔فائرنگ کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں۔آئی جی پنجاب نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن