گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔دوران ملاقات گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے لئے اعزاز ہے،پی ایچ ایف کوشش کرے کہ اس ایونٹ کے ایک دو میچز کراچی میں کرائے۔گورنرسندھ نے کہا کہ حیدرحسین نے کراچی میں گراس روٹ لیول مثالی کام کیا،انٹرنیشنل ایونٹ میں پی ایچ ایف کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سنہرا دور جلد لوٹے گا،پاکستان کو اولمپکس اور ورلڈ کپ کے میدان میں کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔گورنرسندھ کی جانب سے سیکرٹری پی ایچ ایف حیدرحسین کو قومی کھیل میں خدمات پرتعریفی سند بھی جاری گئی۔