استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے . استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائے گی ۔آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لئے درخواست دے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کےلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔