آذربائیجان 2 ارب ڈالر کی  سرمایہ کاری کیلئے آمادہ

Jul 13, 2024

اداریہ

وزیر اعظم شہبازشریف سے الہام علیوف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کئی سمجھوتے‘ تجارت بڑھانے کا فیصلے کئے گئے ۔ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کریگا‘ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتے کرتے ہوئے آذری صدر نے کہا کہ کشمیریوں کو یواین قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
آذر بائیجان کے صدرکا دورہ پاکستان د ونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کیلئے انتہائی خوش آئند اور اہم سنگ میل ہے اذربائیجان کے نو گور نو کاراباخ کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان نے آذر بائیجان کا ساتھ دیا۔وہ مسئلہ پاکستان کی کوششوں سے حل ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اسکے اصولی موقف کی کھل کر حمایت کر رہا ہے۔پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک تجارت اور سیاحت سمیت کئی شعبوں میں تعاون کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ اسی کے باعث آذر بائیجان اور پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا سمجھوتہ ہوا ہے۔اس سرمایہ کاری سے اقتصادی استحکام آئیگا اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دوسرے ممالک بھی آمادہ ہیں‘ انہیں سازگار ماحول فراہم کرکے ہی مطمئن کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں