ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ سامنے آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 200 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 384 ڈالر ہے۔ جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 404 ڈالر فی اونس ہے۔