آر پی او شیخوپورہ کی شرقپور میں کھلی کچہری ‘ شہریوں کی شکایات سنیں

شرقپورشریف ( نامہ نگار) آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے جامع مسجد مینار والی سبزی منڈی شرقپور میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی شکایات کو سنا اور محرم الحرام کے مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پلان اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان میں سے کچھ شکایات کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا جبکہ بقایا درخواستوں کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسروں کو احکامات جاری کیے۔ آر پی او شیخوپورہ رینج کا کہناہے کہ پولیس کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے۔ لوگوں کی فوری داد رسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا بنیادی اور اخلاقی فرض ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شرقپور رانا اعظم سمیت دیگر پولیس افسربھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن