نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ منڈی اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی کاطوفان مرغی کا گوشت 600 روپے کلو فروخت ہونے لگا انتظامیہ ٹھنڈوں کمروں میں بیٹھ کرخاموش تماشائی چھوٹا اور بڑا گوشت بھی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت نہیں کیاجارہا سرعام دیدہ دلیری سے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیںمقامی مارکیٹ کمیٹی کا اہلکارصبح سویرے زبردستی 30 روپے لیکر ریٹ لسٹ تھماکر چلا جاتا ہے لیکن اس پر عمل مبینہ ملی بھگت سے ممکن نہیں بنایا جا رہا ہر دوکاندار کااپناریٹ ہے چھوٹا گوشت 2000 روپے فی کلو بڑا گوشت 1000 سے 1200روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 600 روپے سے700 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا تھا انتظامیہ صرف فوٹو سیشن میں کاروائی ڈال دیتے ہیں۔
نارنگ منڈی ونواح میں خود ساختہ مہنگائی کاطوفان ‘ انتظامیہ خاموش
Jul 13, 2024