شیخوپورہ: مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ مریضوں کو مشکلات کا سامنا

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال کے مین گیٹ سے متصل روڈ پر سیوریج پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ کے باعث ہونے والی کھدائی نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید دشواریوں کا شکار کردیا ہے جبکہ ٹھیکیدار کی طرف سے اس منصوبہ کی تکمیل میں مسلسل تاخیر برتی جارہی ہے جس پر مریضوں کے لواحقین نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو ہسپتال لانے میں لاحق دشواریاں شدید بڑھ چکی ہیں ایمبولنسز ہسپتال کے احاطہ میں داخل نہیں ہوسکتیں مریضوں کے لواحقین کو زچہ بچہ کو اٹھا کراپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال میں لانا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن