شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنماو میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے سابق اپوزیشن لیڈرحاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا اور لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرنے سے گریز برتا جائے جبر کے ذریعے لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا پی ٹی آئی آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی چاہتی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے حاجی غلام نبی ورک نے کہا کہ حکمران طاقت کے زور پر پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد کو روک نہیں سکتے ۔