گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفیٰ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام بڑی حرمت اور بزرگی و عظمت والا مہینہ ہے اس ماہ میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے،نوافل ادا کرنے اور روزے رکھنے چاہئیں۔انہوں نے ماہ محرم میں بھی کئی چینلز پر رقص و سرور کے پروگرام جاری رکھے جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل محرم الحرام کی آمد پر ٹی وی چینلز پر حیاء باختہ پروگرام روک دیئے جاتے تھے۔